وارانسی،27؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ’کاشی کے کوتوال‘ بابا کال بھیرو مندر میں درشن کرنے کے بعد وارانسی پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کی حثیثت سے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کردیے ہیں۔مودی اپنے دو روزہ دورے کے آخری دن بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں سے بات چیت کی۔اس کے بعد وہ بابا کال بھیرومندر میں خصوصی پوجاکی۔
بی جے پی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہندوستان کو نئی بلندیوں پر لیے جاناہے۔ اور اسکے لیے انہیں ہرانتخابی بوتھ جیتناہے۔نریندرمودی نے پہلی بارووٹ کرنے والے ووٹرس سے مخاطب ہوکر کہا کہ ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں اسی لیے آپ کسی بھی حال میں آپ کوووٹ کرناچاہیے۔
ی جے پی صدر امت شاہ، مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ اور اتردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پراین ڈی اے، اے آئی اے ڈی ایم کے، نارتھ ایسٹ کیموکریٹک الائنس، اپنادل سمیت بی جے پی کے تمام معاون پارٹیوں کے اعلی لیڈران مودی کو مبارک باد دینے کے لئے موجودتھے۔نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر آنے والوں میں شیوسیناکے سربراہ اودھے ٹھاکرے، جنتا دل (یو) کے سربراہ اور بہار کے وزیراعلی نتیش کمار، مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان، پنجاب کے سابق وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل شامل ہیں۔
پوجا کے بعد مودی ضلع ہیڈکوارٹر کے احاطے کے رائفل کلب آڈی ٹوریم میں بنے خصوصی نامزدگی مرکزپہنچے۔اس پہلے نریندرمودی نے راستے میں ملہیا چوراہے پرسردار بلبھ بھائی پٹیل، نریسر میں سوامی وویکانند اور کچہری کے نزدیک ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کو پھولوں کا ہار پہنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔